Header Ads Widget

Ticker

6/recent/ticker-posts

جنوبی ‏ایشیا ‏کی ‏بدلتی ‏سیاسی ‏صورتخال ‏اور ‏پاکستان ‏کا ‏کردار

سب کو قائد اعظم محمد علی جناح کا یوم ولادت مبارک ہو ۔۔
ان جیسے لوگ بہت کم پیدا ہوتے ہیں۔
روس نے بیس سال سے ہر سال ہونے والا اجلاس ملتوی کر دیا جس میں روس اور بھارت کے وفود شریک ہؤا کرتے تھے۔ ملتوی ہونے کی وجوہات امریکہ کے ساتھ کیے گئے بیکا ایگریمنٹ، انڈوپیسیفیک اور‏کواڈ معاہدے ہیں۔ اس کے علاوہ پاکستان اور روس کے تعلقات پر نازیبا زبان استعمال کرنا بھی شامل ہے۔
ادھر طالبان امن معاہدے کو ایران ناکام کرنے کی کوشش میں ہے کیونکہ وہ طالبان کو پسند نہیں کرتے اسی چکر میں شاید ایران پھر سے بھارت کی گود میں جا بیٹھے۔ یہاں میں آپ کو یاد کرواتی چلوں‏کہ مفادات ہوتے ہیں ملکوں میں دوستیاں یاریاں نہیں ہوتیں۔ 2021 میں بھارت پھر ایران سے تیل خریدنے جا رہا ہے۔ جنوری 2021 میں ایران بھارت اور ازبکستان میری ٹائم سمٹ پر چاہ بہار ڈے منا رہے ہیں ایسے موقع پر ایران کا بھارت کے پلڑے میں جانا اس کی انتہا کی غلطی ہو گی۔

جس طرح انڈوپیسیفیک‏میں چین مخالف گروپ تیار ہو رہا ہے اسی طرح یہاں پاکستان مخالف گروپ تیار ہو رہا ہے۔ 
اس وقت اگر یہ مخالف لابی پریشان ہے تو وہ چین، پاکستان اور ترکی ہیں۔ اور ساتھ روس کا ساتھ اور اس کو ذرا اور شارٹ لسٹ کر دیں تو پریشانی صرف اور صرف‏ پاکستان ہے۔ اسرائیل جانتا ہے کہ پاک فوج جب تک ہے وہ کعبہ اور مدینہ منورہ پر قبضہ نہیں کر سکتے جو ان کی بیسیک ضد ہے اس لیے وہ ہر حربہ استعمال کریں گے کہ پاکستان میں ان ریسٹ ہو سول وار ہو یا کسی طرح بھی حالات خراب ہوں اور فوج ادھر لگی رہے اور یہ اپنا کام کرتے جائیں۔
لیکن مجھے اور‏آپ سب کو فخر ہونا چاہیے اپنی پاک فوج پر اور آئی ایس آئی پر جن کو دشمنوں کے ایک ایک قدم کی خبر ہوتی ہے۔ آپ نہیں جانتے کہ اور کیا کچھ ہو رہا ہے اور کون کون کر رہا ہے کھل کر لکھ دوں تو شاید آپ کو یقین ہی نہ آئے۔
بس سچ بولیں سچ کا ساتھ دیں محنت کریں روز کچھ ایسا کریں کہ آپ کو اپنے‏آپ پر فخر محسوس ہو ۔
ملک کے لیے اپنے آپ کو مفید بنائیں۔ کسی سے سوال کرنے سے پہلے خود سے سوال کرنا سیکھیں کہ اپ کی اپنے ملک کے لیے کیا خدمت ہے۔
بہت شکریہ
اگر تخریر اچھی لگی ہو تو ہماری خوصلہ افزائی کہ لیے اسے اپنے دوستوں کہ ساتھ شئر کریں اور اپنے خیالات کا اظہار کمنٹ سیکشن میں کریں۔۔۔

Post a Comment

0 Comments