Header Ads Widget

Ticker

6/recent/ticker-posts

’جی ایس پی پلس پر یورپ کے تحفظات دور ہوں گے مگر ختم نبوتﷺ قانون پر سمجھوتا نہیں کریں گے ۔وزیراعظم عمران خان

 

’جی ایس پی پلس پر یورپ کے تحفظات دور ہوں گے مگر  ختم نبوتﷺ قانون پر سمجھوتا نہیں کریں گے ۔وزیراعظم عمران خان

’جی ایس پی پلس پر یورپ کے تحفظات دور ہوں گے مگر  ختم نبوتﷺ قانون پر سمجھوتا نہیں کریں گے ۔وزیراعظم عمران خان

 


 وزیراعظم پاکستان عمران خان کی زیرصدارت جی ایس پی پلس اسٹیٹس سے متعلق اجلاس میں یورپی یونین کے تحفظات دور کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

یورپی یونین کی پارلیمنٹ میں جی ایس پی پلس سے متعلق قرارداد کے معاملے پر وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔ جس میں یورپی یونین کی قرار داد میں اٹھائے گئے نکات سے متعلق مشاورت کی گئی اور اجلاس کے شرکاء  کو بریفنگ بھی دی گئی۔

بریفنگ میں بتایا گیا ہے کہ  جی ایس پی پلس اسٹیٹس ختم ہونے سے پاکستان کو تین ارب ڈالر سالانہ کا نقصان ہوسکتا ہے، ‏

 وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں یورپی یونین کے تحفظات دور کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔




اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ قانون ساز کمیٹی سے منظوری لے کر جلد مسودے اسمبلی میں پیش کیے جائیں گے اور یورپی یونین کے تمام ممالک سے اس معاملے پر بات کی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں اتفاق کیا گیاکہ اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا۔ اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھاکہ ختم نبوتﷺ کے قانون پر سمجھوتا نہیں ہو گا۔

 اجلاس کی رائے تھی کہ جی ایس پی پلس معاہدے کا توہین رسالت قوانین سے کوئی تعلق نہیں۔

گزشتہ دنوں یورپی پارلیمنٹ نے پاکستان کے خلاف قرارداد بھاری اکثریت سے منظور کی تھی۔

یورپی یونین  پارلیمنٹ کے 681 ارکان نے قرارداد کی حمایت کی تھی جبکہ 6 ارکان نے قرارداد کی مخالفت کی تھی قرارداد میں پاکستان کیلئے جی ایس پی پلس پر نظر ثانی کرنے اور اقلیتوں سے متعلق امتیازی قوانین کے خاتمے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

Post a Comment

0 Comments