Header Ads Widget

Ticker

6/recent/ticker-posts

سور ‏الضخی

(بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَـٰنِ ٱلرَّحِیمِ
 وَٱلضُّحَىٰ
قسم ہے چاشت کے وقت کی۔۔
 ۝ وَٱلَّیۡلِ إِذَا سَجَىٰ
اور قسم ہے رات کی جب چھا جائے
 ۝  مَا وَدَّعَكَ رَبُّكَ وَمَا قَلَىٰ
نہ تو تیرے رب نے تجھے چھوڑا ہے اور نہ وه بیزار ہو گیا ہے
 ۝  وَلَلۡـَٔاخِرَةُ خَیۡرࣱ لَّكَ مِنَ ٱلۡأُولَىٰ
یقیناً تیرے لئے انجام آغاز سے بہتر ہوگا۔
 ۝ وَلَسَوۡفَ یُعۡطِیكَ رَبُّكَ فَتَرۡضَىٰۤ 
تجھے تیرا رب بہت جلد (انعام) دے گا اور تو راضی (وخوش) ہو جائے گا
۝ أَلَمۡ یَجِدۡكَ یَتِیمࣰا فَـَٔاوَىٰ 
کیا اس نے تجھے یتیم پا کر جگہ نہیں دی۔
۝  وَوَجَدَكَ ضَاۤلࣰّا فَهَدَىٰ
اور تجھے راه بھوﻻ پا کر ہدایت نہیں دی۔
 ۝  وَوَجَدَكَ عَاۤىِٕلࣰا فَأَغۡنَىٰ
اور تجھے نادار پاکر تونگر نہیں بنا دیا؟
۝  فَأَمَّا ٱلۡیَتِیمَ فَلَا تَقۡهَرۡ
پس یتیم پر تو بھی سختی نہ کیا کر۔
 ۝  وَأَمَّا ٱلسَّاۤىِٕلَ فَلَا تَنۡهَرۡ
اور نہ سوال کرنے والے کو ڈانٹ ڈپٹ۔
 ۝  وَأَمَّا بِنِعۡمَةِ رَبِّكَ فَحَدِّثۡ
اور اپنے رب کی نعمتوں کو بیان کرتا ره۔
[Surah Ad-Dhuhaa 1 - 11]

Post a Comment

0 Comments