Header Ads Widget

Ticker

6/recent/ticker-posts

ملک بھر میں معاشی خوالوں سے مثبت خبروں کا سلسلہ جاری 2011 کہ بعد پہلی بار برامدات مسلسل چھٹے ماہ بھی 2 ارب ڈالرز سے زائد رہیں۔

 2011 کے بعد پہلی بار برآمدات مسلسل چھٹے ماہ بھی 2 ارب ڈالرز سے زائد رہیں۔ملک بھر میں معاشی حوالوں سے مثبت خبروں کی آمد کا سلسلہ جاری...

وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے تجارت عبد الرزاق داؤد نے ایک ٹویٹ میں لکھا کہ  مارچ میں برآمدات 2 ارب 34 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز رہیں، فروری کے مقابلے مارچ میں برآمدات 13.4 فیصد بڑھیں۔

اپنی ٹویٹس میں انہوں نے لکھا کہ 2011 کے بعد پہلی بار برآمدات مسلسل چھٹے ماہ بھی 2 ارب ڈالرز سے زائد رہیں، جولائی تا مارچ برآمدات میں سالانہ بنیاد پر 7 فیصد اضافہ ہوا، جولائی تا مارچ برآمدات کا حجم 18 ارب 66 کروڑ 90 لاکھ ڈالرز رہا، گذشتہ سال اسی عرصے میں برآمدات 17 ارب 45 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز تھیں عبدالرزاق داؤد کا کہنا تھا کہ مالی سال کے پہلے 9 ماہ سالانہ بنیادپر درآمدات میں 12 فیصد اضافہ ہوا، 

جولائی تا مارچ درآمدات 39 ارب 21 کروڑ ڈالرز رہیں، گذشتہ سال اسی عرصے میں درآمدات 34 ارب 81 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز تھیں، مارچ 2021 میں درآمدات 5 ارب 31 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز رہیں۔

Post a Comment

0 Comments