وٹس ایپ کی متبادل بی ائی پی میسنجر
اگر آپ بھی وٹس ایپ کی نئی پرائیوسی سے مطمئن نہیں تو آج ہو آپ کو وٹس ایپ کی متبادل ایپ کہ بارے میں بتانے جا رہے ہیں۔
بی آئی پی مسینجر فوری پیام رسانی کی ایک ایپ ہے۔ جسے "ترکی کی ایک سیل" نامی کمپنی کی ذیلی کمپنی لائف سیل نے نیدرلینڈز کے ایک ادارے سے تیار کروایا ہے۔ یہ کمپنی یوکرین اور ہالینڈ میں قائم ہے۔ جس کے مالکان ترکی باشندے ہیں اور اس کے یورپی حصص بردار بھی ہیں۔ بپ مسینجر آئی او ایس اور اینڈرائیڈ دونوں کے صارفین کے لیے دستیاب ہے اور ایپل کے ایپ اسٹور، گوگل پلے سے بآسانی انسٹال کیا جا سکتا ہے
۔
اس ایپ کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ یہ ہمارے ترک بھائیوں کا بنایا ہوا ہے، اس کے بعد اگر کچھ سہولتیں میسر نہ بھی ہوں تو بھی قابل برداشت ہے۔ لیکن اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ ایپ میں سہولتیں نہیں ہیں۔ آپ اس ایپ پر ایک ہزار افراد پر مشتمل گروپ بناسکتے ہیں، ٹیلی گرام کی طرح، چینل بناسکتے ہیں اور واٹس ایپ کی طرح براڈ کاسٹ کرسکتے ہیں، نیز اسکائپ کی طرح بیک وقت گروپ کے دس لوگوں سے ویڈیو کانفرنسنگ کرسکتے ہیں۔ آپ چاہیں تو ہر بھیجیے ہوے میسج کو اسنیپ چیٹ کی طرح خود کار طریقے سے ڈیلیٹ کرسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ جن لوگوں کو لگتا ہے کہ ان کی پرائیویسی بہت اہمیت رکھتی ہے، کیونکہ یہ ایپ شروع سے آخر تک خفیہ شدہ ہے۔یہ ایپ گلف ممالک میں ویڈیو کال کی سہولت بھی دیتیی ہے ۔
وٹس ایپ کی نئی پرائیویسی پالیسی جاننے کہ لیے یہاں کلک کریں۔
یہ ایپ اپنی جامعیت اور مسلم کمپنی کی طرف سے لانچ کیے جانے کی بناء پر ہماری توجہ کی مستحق ہے۔ ہمیں اپنی پسماندگی کی شکایت خوب رہتی ہے، لیکن جب موقع آتا ہے کہ ہم اپنے لوگوں کی کمپنیوں کو آگے بڑھائیں، تو ہم فعال نہیں ہوپاتے۔ اس لیے میری تجویز ہے کہ واٹس ایپ گروپس کے ایڈمن حضرات ٹرائل کے طور پر بی آئی پی ایپ پر بھی گروپس بنائیں اور ٹرائل کے کامیاب ہونے کے بعد واٹس ایپ سے اس ایپ پر منتقل ہو جائیں۔.
ایپ کا پلے اسٹور لنک :
https://play.google.com/store/apps/details?id=com.turkcell.bip
0 Comments