Header Ads Widget

Ticker

6/recent/ticker-posts

پولیو وائرس کیا ہےپولیو وائرس کا علاج کیا ہے؟؟پولیو ویکسین میں کیاہے؟ اور یہ کیسے کام کرتی ہے؟پولیو وائرس کن ممالک میں ابھی تک باقی ہے؟پاکستان میں ختم نہ ہونے کی وجہ؟

آج کورونا وائرس کہ زمانے میں پولیو وائرس ؟
آخر کیوں؟
یہ سب جاننے کہ لیے نیچے دیا گیا آرٹیکل پڑھیے👇
زیر نظر تصویر میں یہ نقشہ بتا رہا ہے کہ پولیو وائرس کن کن ملکوں میں ابھی باقی ہے جن میں نائجیریا افغانستان اور پاکستان شامل ہیں۔👇

پولیو وائرس کیا ہے ؟


اس بیماری کا سائنسی نام پولیو مائیلائٹس Poliomyelities ہے جو پولیو نامی وائرس سے پیدا ہوتی ہے۔پولیو وائرس اکثر انسان کہ جسم میں منہ کہ زریعے داخل ہوتا ہے اور جا کر انتڑیو میں بیٹھ جاتا ہے۔اور اس کہ بعد پولیو وائرس انسان کہ نروس سسٹم یعنی اعصابی نظام پر خملہ آور ہوتا ہے جس سے انسان مفلوج ہو جاتا ہے۔
اور زندگی بھر کہ لیے معزور ہو جاتا ہے اور کبھی کبھار یہ وائرس متاثرہ شخص کہ لیے جان لیوا بھی ثابت ہو سکتا ہے۔
اگر آسان الفاظ میں سمجھاوں تو ہم سب یہ جانتے ہیں کہ انسان کے جسم کا ہر ایک خصہ کا دماغ سے رابطہ ہے اور یہ وئرس انسانی جسم میں داخل ہو کر  انسان کہ جسم کہ کسی بھی خصے کہ رابطے کو دماغ سے منقطع کر دیتا ہے اگر وائرس ہاتھ یاوں مسلز پر خملہ کرتا ہے تو انسان ساری زندگی کہ لیے معزور ہو جاتا ہے اور اگر دل گردے یا اس طرخ کہ اعضاء پر خملہ کرتا ہے تو انسان کی موت بھی واقع ہو سکتی ہے۔

پولیو وائرس کا علاج کیا ہے؟؟




پولیو وائرس ایک لاعلاج مرض ہے جی ہاں!!!!!!!
اس مرض کا کوئی علاج نہں ہے بلکہ پولیو وائرس سے پچنے کہ لیے دنیا میں ویکسین دستیاب ہے وہ بھی مفت میں۔
پولیو وائرس انسان کو کسی بھی عمر میں متاثر کس سکتا ہے مگر زیادہ تر اس کا اثر 5 سال سے کم عمر کہ بچوں پر ہوتا ہے۔اسی لیے پیدا ہونے سے لے کر 5 سال تک بچے کو پولیو وائرس کی ویکسن دی جاتی ہے ۔
پولیو ویکسین میں کیاہے؟
اور یہ کیسے کام کرتی ہے؟




پولیو ویکسین کہ اندر پولیو کا ایک کمزور وائرس ہوتا ہے جسے لیبارٹری میں زخمی کر کہ انسان کہ جسم میں ڈال دیا جاتا ہے۔اور یہ زخمی پولیو وائرس زیادہ تر انسان کہ جسم میں ٹک نہیں پاتا اور ہمارہ ایمیون سسٹم مدافتی نظام اسے مار دیتا ہے اور ساتھ ہی اس کا خلیہ بھی جان لیتا ہے تاکہ اگلی بار اگر یہ وائرس جسم میں داخل ہو تو اس سے آسانی سے نپٹا جا سکے۔اور یہی ویکسین کا کام ہوتا ہے کہ اگر اصلی وائرس جسم میں داخل ہو تو اس کہ خلاف لڑنے کہ لیے تیار رہے۔

پولیو وائرس کن ممالک میں ابھی تک باقی ہے؟


1989 میں ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے 125 ممالک میں پولیو کہ خاتمے کہ لیے ایک مہم شروع کی ۔اور آج 2020 میںیہ وائرس صرف 3 ممالک میں باقی ہے۔
نائیجیریا افغانستان اور پاکتستان۔
 
پاکستان میں ختم نہ ہونے کی وجہ؟


آج پولیو وائرس ساری دنیا سے ختم ہو گیا مگر نائیجریا افغانستان اور پاکستان میں ابھی باقی ہے۔
نائیجیریا تو چلو ایک غریب ملک ہے افغانستان میں پچھلے 19 سالوں سے خانہ جنگی رہی ۔لیکن پاکستان میں پولیو وائرس ابھی تک ہماری جاہلیت کی وجہ سے باقی ہے۔پولیو ویکسین کہ خلاف بہت ساری من گھڑت اور بے بنیاد افواہیں پھیلائی گئی کہ اسے پھیلانے سے انسان کہ اندر سے بچے پیدا کرنے کی صلاخیت ختم ہو جاتی ہے یہ یہودیوں کی سازش ہے فلاں فلاں جو کہ بلکل بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی ہے اگر ایسا ہے تو پھر باقی سلامی ممالک سے پولیو وائرس کیوں ختم ہو گیا اور وہاں کی آبادی نارمل خساب سے بڑھ رہی ہے اور پاکستان کی آبادی ویکسین لگوانے کہ بعد بھی باقی دنیا سے زیادہ مقدار میں بڑھ رہی ہے۔


آج کورونا وائرس کہ زمانے میں پولیو وائرس کہ بارے میں بتانے کا مقصد صرف یہ ہے کہ ہم سب نے جھوٹ اور پرپیگنڈے پر مبنی باتوں کو نظر انداز کر کہ کورونا ویکسن جو جون 2021 تک پاکستان میں دستیاب ہوگی استعمال کرنی ہے اور اپنے ملک اور اداروں کہ ساتھ تعاون کرنا ہے تاکہ اس مرض سے اپنے وطن عزیز کو پاک کیا جائے ۔
اللہ ہم سب کا خامی و ناصر رہے ۔
کورونا ویکسین میں کیا ہے اور اس سے انسانوں پر کیا اثرات مرتب ہوں گے اس کہ لیے پورہ آرٹیکل نیچے موجود ہے جو آپ نیچے سکرول کر کہ پڑھ سکتے ہیں۔شکریہ
اگر معلومات اچھی لگی تو اسے اپنے دوستوں کہ ساتھ شعر کریں کمنٹ کریں اور ہمیں فالو کریں۔

Post a Comment

0 Comments