Header Ads Widget

Ticker

6/recent/ticker-posts

لاہور ہائی کورٹ کا شریف خاندان کو ایک بڑا ریلف دے دیا۔۔۔

لاہور ہائی کورٹ کا مریم نواز شریف کی ضمانت منسوخ نہ کرنے کا خکم۔۔۔

لاہور ہائی کورٹ میں مریم صفدر کی ضمانت منسوخ کرنے کی نیب کی درخواست پر سماعت ہوئی۔
مریم نواز کی فوری ضمانت منسوخ کرنے کی درخواست معطل کر دی گئی ۔
لاہور ہائی کورٹ کا مریم نواز کو نوٹس جاری 7 اپریل کو طلب کر لیا 
عدالت کا مریم نواز کی ضمانت منسوخ نہ کرنے کا حکم لاہور ہائیکورٹ نے مریم نواز کی ضمانت منسوخی کی درخواست پر تحریری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ مریم نوازکی ضمانت فوری معطل نہیں کی جاسکتی۔

تفصیلات کے مطابق لاہورہائیکورٹ کے 2 رکنی بینچ نے چیئرمین نیب کی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا ہے۔ تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہےکہ مریم نوازکی ضمانت کا حکم فوری طور پر معطل نہیں کیاجاسکتا۔


نیب نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ دوبار طلبی کے باوجود مریم نواز پیش نہیں ہوئیں۔نیب نے عدالت سے استدعا کی کہ مریم نواز نے نیب کے نوٹس کے باوجود چوہدری شوگرملز کیس میں ریکارڈ فراہم نہیں کیا لہٰذا ان کی ضمانت منسوخ کی جائے۔

عدالت نے تحریری حکم میں مریم نواز کو 7 اپریل کو ضمانت منسوخی کی درخواست پر جواب داخل کرنے کی ہدایت دی ہے.عدالت نے وفاقی سیکرٹری داخلہ کو بھی 7 اپریل کو نیب کی درخواست پر تفصیلی جواب داخل کرنے کا حکم دیا ہے۔


واضح رہےکہ نیب نے چوہدری شوگر ملز کیس میں مریم نواز کی ضمانت منسوخی کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر رکھی ہے. جس پر عدالت نے مریم نواز کو 7 اپریل کے لیے نوٹس جاری کیا ہے.


Post a Comment

0 Comments