لانس نائیک محمد محفوظ شہید نشان حیدرکے 49 ویں یوم شہادت پرقوم ان کی عظیم قربانی کو سلام عقیدت پیش کرتی ہے۔
(آئی ایس پی آر) کے حوالے سے بتایا ہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے لانس نائیک محمد محفوظ شہید کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے سربراہ میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ محفوظ شہید نشان حیدر کی دلیری وطن عزیز کا دفاع کرنے والوں کے لیےعظیم مثال ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہمارے شہدا ہمارے ہیرو ہیں ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ قوم لانس نائیک محمد محفوظ شہید کوعظیم قربانی پر سلام پیش کرتی ہے۔ لانس نائیک محفوظ 25 اکتوبر1944 کوضلع راولپنڈی کے گاوَں پنڈ ملکاں میں پیدا ہوئے۔ 1971 کی جنگ کے دوران لانس نائیک محفوظ شہید کی کمپنی واہگہ اٹاری سیکٹرپرتعینات تھی۔ لانس نائیک محمدمحفوظ شہید کاتعلق پاک فوج کی 15 پنجاب رجمنٹ سے تھا۔ لانس نائیک محفوظ شہید کی جرات اوربہادری پرانہیں نشان حیدرسے نوازا گیا۔
🏹⚔️اکبر⚔️🏹
0 Comments