Header Ads Widget

Ticker

6/recent/ticker-posts

کرپٹو کرنسی کی قیمتیں کم ہونے کی وجہ کیا ہے؟

کرپٹو کرنسی کی قیمت کیوں کم ہوئی؟
کرپٹو کرنسی میں کمی کیوں ہوئی؟


کرپٹو کرنسی میں کمی کی وجوہات کیا ہیں؟

اس وقت پوری دنیا میں ڈیجیٹل کرنسی یا کرپٹو کرنسی کا لین دین کرنے والے لوگ بہت پریشان اور غم و غصے کا شکار ہیں۔جس کی وجہ حالیہ چند دنوں میں ڈیجیٹل کرنسی کی قیمتوں میں کمی ہے۔

بٹ کوئن کی قیمت پچھلے چند دنوں میں بہت نیچے گئی ہے۔

ان قیمتوں میں عجیب و غریب اتار چڑھاو کی کچھ اہم وجوہات  ہیں۔

1۔کرپٹو کرنسی کی قیمتوں میں کمی کی سب سے پہلی اور بڑی وجہ یہ ہے کہ چائینہ نے اپنے ملک میں کچھ ریگولیشنز کا نفاذ  کیا ہے۔جس سے ڈیجیٹل کرنسیز میں لین دین کرنے پر پابندی لگا دی ہے کہ اب آپ کرپٹو کرنسی میں لین دین نہیں کریں گے۔

چائنہ کرپٹو کرنسی مائنگ کا بہت بڑا حب ہے لیکن چائنہ خکومت نے کچھ دن پہلے بہت ساری جگہوں پر کرپٹو کرنسی کی مائننگ پر پابندی لگا دی تھی جس کی وجہ سے ڈیجیٹل کرنسی کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی۔

کرپٹو کرنسی کی قیمتوں میں کمی کی دوسری بڑی وجہ ہے ایلون مسک جنہیں کبھی لوگ بہت زیادہ پسند کرتے تھے ایلون مسک کسی زمانے میں کرپٹو کرنسیز کی ٹریڈرز کہ ہیرو ہوا کرتے تھے جن کی ٹویٹس کو ہی دیکھ کر لوگ کرپٹو کرنسیز کی قیمتوں کا اندازا لگا لیتے تھے۔مگر چند دن قبل انہوں نے اپنی پروفائل بھی اس خوالے سے بدل دی تھی ایلون مسک کرپٹو کرنسیز کہ چیمپئنز مانے جاتے تھے اس کہ علاوہ انہوں نے یہ فیصلہ بھی کیا تھا کہ ان کی کمپنی ٹیسلہ کرپٹو کرنسی میں انوسٹمنٹ کرے گی اور اپنی گاڑیاں بھی کرپٹو کرنسی میں بھی فروخت کریں گے لیکن 

بعد میں انہوں نے اپنا فیصلہ بدل دیا جس کی وجہ یہ تھی کہ کرپٹو کرنسی بننے میں بہت زیادہ بجلی کا استعمال کرتی ہے جبکہ ان کا مقصد یہ ہے کہ وہ ایسی الیکٹرک کاریں بنائیں جو کم سے کم توانائی کا استعمال کریں اور اور ماحول دوست بھی ہوں اسی وجہ سے ان کو یہ خیال آیا کہ بٹ کوئن ان کو اس نظریہ سے دور لے جا رہا ہے اور انہوں نے اس منصوبے پر کام کرنا چھوڑ دیا جس کا کافی اثر کرپٹو کرنزیسز پر پڑا اور ان کی قیمتیں کافی نیچے گر گئیں۔

 

Post a Comment

0 Comments