|
رپورٹ مزمل مسعود دیو |
ایف اے ٹی ایف کے تمام تکنیکی لوازمات پورے کیے، گرے لسٹ میں رکھنے کا جواز نہیں بنتا۔
ایف اے ٹی ایف کے حوالے سے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ایف اے ٹی ایف ایک ٹیکنیکل فورم ہے، اس کے حوالے سے ہمیں 27 ایکشن آئٹمز دیے گئے جس میں سے 26 پر کام مکمل کر چکے ہیں، اس صورت حال میں پاکستان کو گرے لسٹ میں رکھنے کا کوئی جواز باقی نہیں رہتا۔ اگر پاکستان پر محض ایک تلوار لٹکانا مقصود ہے تو یہ الگ بات ہے۔
پاکستان نے قومی مفاد اور عالمی آراء کو پیش نظر رکھتے ہوئے اہم فیصلے کیے، دیگر ممالک کو اعتماد میں لیا، جو قانون سازی درکار تھی وہ بھی ہم نے کی۔
0 Comments