وٹامن بی کمپلیکس کیا ہے؟
وٹامن بی کمپلیکس سے مراد وہ آٹھ وٹامنز ہیں جو سب کہ سب پانی میں خل پزیر ہیں۔ان آٹھ وٹامنز کہ نام یہ ہیں۔
Vitamin B1 thiamine
Vitamin B2 riboflavin
Vitamin B3 nicotinic acid
Vitamin B5 Pentothenic acid
Vitamin B6 pyridoxine, pyridoxal
Vitamin B7 Biotin
Vitamin B9 folic acid
Vitamin B12 cobalamins
وٹامن بی کمپلیکس کی کمی سے کیا مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔
وٹامن بی 12 کی کمی صحت کے بہت سے مسائل کو جنم دیتی ہے جن میں شدید تھکن ، سانس میں دشواری ، کپکپاہٹ ، بھوک نہ لگنا ، منہ میں چھالے پڑنا اور سر درد کی شکایات شامل ہیں ان مسائل کو حل کرنے کی جانب توجہ نہ دی جائے تو آنکھوں کے مسائل ، یاداشت کی کمزوری اعصابی نظام کو نقصان پہنچنے کا خدشہ بڑھ جاتا ہے ۔ اپنی جسمانی ضروریات کے مطابق روزانہ وٹامن بی 12 کا استعمال ان بیماریوں کو پیداہونے سے روکتا ہے ۔
وٹامن بی کمپلیکس کن غزاوں سے خاصل کیا جا سکتا ہے؟
کلیجی۔
کلیجی میں بی وٹامنز کی بہت ساری اقسام پائی جاتی ہیں۔کلیجی سے وٹامن بی ٹو وٹامن بی فائیو اور وٹامن بی تھری خاصل کیا جا سکتا ہے۔اس کہ علاوہ کلیجی میں وٹامن بی سکس اور بی 12 بھی موجود ہوتا ہے۔اس کہ ساتھ کلیجی خون کی کمی والے افراد کہ لیے بہت فائدہ مند ہے۔
انڈے
انڈوں میں وٹامن بی کمپلیکس کہ بہت سی اقسام کافی مقدار میں پائی جاتی ہیں۔انڈے کی سفیدی اور زردی دونوں میں وٹامن بی 7 موجود ہوتا ہے۔وٹامن بی 7 ناخنوں اور بالوں کہ صخت کہ لیے بہت مفید ہوتا ہے۔اس کہ علاوہ بی 7 زہنی مسائل اور ڈپریشن سے بھی بچانے میں مدد دیتا یے۔
سورج مکھی
سورج مکھی کہ پھول میں وٹامن بی 5 کافی مقدار میں موجود ہوتا ہے۔
چکن
مرغی کہ گوشت میں وٹامن بی 3 اور وٹامن بی 6 کافی مقدار میں موجود ہوتا ہے۔
مچھلی
مچھلی میں بی وٹامنز کی کئی اقسام کافی مقدار میں پائی جاتی ہیں۔مچھلی کو اپنی خوراک میں شامل کر کہ وٹامن بی1 بی2 بی3 بی6 بی5 اور بی12 موجود ہوتا ہے۔
گائے کا گوشت
گائے کہ گوشت سے بی وٹامن کی کئی اقسام خاصل کی جاسکتی ہیں۔گائے کہ گوشت میں بی وٹامن کی 6 اقسام پائی جاےی ہیں۔جن میں خاص طور پہ وٹامن بی 3 کافی مقدار میں پایا جاتا ہے۔اس کہ علاوہ گائے کہ گوشت میں وٹامن بی1 وٹامن بی2 اور وٹامن بی6 بھی موجود ہوتے ہیں۔
دودھ
دودھ سے جسم کو وٹامن بی 2 ملتا ہے جو غذا سے حاصل ہونے والے توانائی کو جسم میں اخراج میں مدد دیتا ہے، گائے کا دودھ اس وٹامن کے حصول کا اچھا ذریعہ ہے، اس کے علاوہ دودھ سے جسم کو کچھ مقدار میں بی 12، بی 1 اور بی فائیو بھی ملتا ہے۔
دالیں
دالوں سے جسم کو وٹامن بی نائن یا فولیٹ ملتا ہے جو خون کے صحت مند سرخ خلیات کے بننے میں مدد دیتا ہے، چنے، کالے چنے وغیرہ اس اہم وٹامن کے حصول کا اچھا ذریع ہیں۔
سبز پتوں والی سبزیاں
سبز پتوں والی سبزیاں جیسے پالک یا ساگ کو اپنی غذا کا حصہ بنانا بھی فولیٹ کے حصول میں مدد دیتا ہے، کچھ مقدار میں پالک کو کھانے سے ہی جسم کو کافی مقدار میں فولیٹ مل جاتا ہے جس سے خون کی کمی کو دور کرنے میں مدد ملتی ہے۔
وٹامن اے کہ بارے میں بھی جانیں۔
0 Comments