جیسا کہ آپ سب جانتے ہیں کہ آجکل کہ اس ترقی یافتہ دور میں سمارٹ فون کا استعمال بہت زیادہ ہو گیا ہے۔لیکن ہم میں سے کوئی بھی سمارٹ فون استعمال کرتے وقت اس بات پر غور نہیں کرتا کہ اس طرخ سے موبائل کا اسعمال کرنا ہماری صحت کہ لہے کتنا نقصان دہ ہے؟
تو آئیے آج ہم آپکو بتاتے ہیں کہ موبائل استعمال کرنے کہ دوران ہن کون سی غلطیاں کرتے ہیں۔
1۔سونے سے پہلے لیٹ کر موبائل کا استعمال۔۔۔
ہم میں سے اکثر لوگ سب سے زیادہ یہی غلطی کرتے ہیں کہ سونے کہ لیے لیٹتے ہیں تو کافی وقت سونے پہلے سمارٹ فون پر لگا دیتے ہیں۔یہاں تک کہ ہماری آنکھیں خود بخود بند ہونا شروع ہو جاتی ہیں مگر ہم زبردستی آنکھیں کھولنے کی کوشش کرتے ہیں
۔مگر اندھیرے میں موبائل استعمال کرنے سے موبائل کی سکرین سے نکلنے والی روشنی ہمارے جسم کہ اندر پیدا ہونے والے ہارمون میلاٹون کی افزائش کو روک دیتی ہے میلاٹون ہارمون کا کام ہمارے سونے اور جاگنے کہ نظام کو برقرار رکھنا ہے اگر میلاٹون نامی یہ ہاومون متاثر ہو گیا تو ہمارے سونے اور جاگھنے کا عمل بھی متاثر ہوگا اس کہ علاوہ موبائل سے نکلنے والی یہ روشنیاں ہماری آنکھوں اور دماغ کہ لیے بہت نقصان کا باعث بن سکتی ہیں۔
ہم میں سے اکثر لوگ یہ غلطی کرتے ہیں کہ موبائل استعمال کرنے کہ بعد سرہانے کہ پاس رکھ کر سو جاتے ہیں۔مگر موبائل ایک ایسی ڈیوائس ہے جس سے ریڈیو ویوز نکلتی ہیں۔یہ بات ابھی مکمل طور پر ثابت تو نہیں ہو سکی مگر یہ ریڈیو ویوز انسانی دماغ کو نقصان پہنچا سکتی ہیں۔اس لیے ضروری ہے کہ سوتے وقت اپنا موبائل بند کر دیں یا تھوڑے فاصلے پر رکھ کر سوئیں۔
جب ہم گردن جھکا کر موبائل فون کا استعمال کرتے ہیں تو ہمارے جسم کہ سروائیکل اسپائن پر دباو پڑھتا ہے۔جس میں گردن کہ ساتھ ساتھ ہمارے جسم کا پوسچر بھی متاثر ہوتا ہےاس لیے موبائل فون استعمال کہ وقت ہمیں اپنی گردن سیدھی رکھنی چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں۔
0 Comments