کابینہ کی کمیٹی برائے قانون سازی نے آرڈیننس کے ذریعے اسمبلی/سینیٹ کے رکن بننے مگر 60روز میں حلف نہ اٹھانےوالےاراکین کی رکنیت منسوخ کرنےکی ترمیم (الیکشن ایکٹ) منظور کرلی
کابینہ کی کمیٹی برائے قانون سازی نے آرڈیننس کے ذریعے اسمبلی/سینیٹ کے رکن بننے مگر 60روز میں حلف نہ اٹھانےوالےاراکین کی رکنیت منسوخ کرنےکی ترمیم (الیکشن ایکٹ) منظور کرلی۔ اس ترمیم کےذریعے اسحاق ڈار (سینیٹ) چوہدری نثار(اسمبلی) سیٹ سے محروم ہو سکتے ہیں۔کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی نے الیکشن ایکٹ 2017 میں ترمیم منظور کرلی۔۔
جس کے تحت اگر منتخب نمائندہ ساٹھ دنوں کے اندر حلف نہ لے تو نشست خالی ہو جائے گی، آرڈیننس کا مجوزہ ڈرافٹ وفاقی کابینہ کو بھجوایا جائے گا، آرڈیننس جاری ہونے کے بعد الیکشن کمیشن فوراً ایسے منتخب نمائندے کو ڈی نوٹیفائی کرے گا۔
وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد صدر مملکت آرڈیننس جاری کریں گے جس کے نتیجے میں اسحاق ڈار اور چوہدری نثار علی خان کی رکنیت ختم ہونے کا امکان ہے۔ سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار پاکستان سے مفرور ہیں جبکہ چوہدری نثار نے ملک میں ہونے کے باوجود اب تک رکن پنجاب اسمبلی کا حلف نہیں اٹھایا۔
0 Comments