Header Ads Widget

Ticker

6/recent/ticker-posts

کورونا ویکسن اور پاکستانی عوام ۔۔۔۔کیا کورونا ویکسین لگوانی چاہیئے؟؟

کورونا ویکسین

تحریر۔۔عمالقہ حیدر 

Tuesday 27 Apr 2021

دوستو! جب بھی باری آئے ، اپنے بزرگوں اور خود کو کرونا کی ویکسین ضرور لگوا لینا اور کسی جاہل کی بونگی میں مت آ جانا کہ کرونا ویکسین اثر نہیں کرتی اور یہ کہ ویکسین لگوانے سے عورتوں اور مردوں میں بچے پیدا کرنے کی صلاحیت ختم ہو جاتی ہے ۔۔۔ دلیل چاہیے ؟؟؟ 

دیتی ہوں

1- سب سے پہلے انجیکشن ہیلتھ ورکرز یعنی ڈاکٹرز ، نرسز اور میڈیکل اسٹاف کو لگے ۔۔۔۔ جب کرونا کی پہلی لہر آئی تو وہ تیسری لہر جتنی خطرناک نہیں تھی لیکن نرسز اور ڈاکٹرز وغیرہ کی لاشوں کے ڈھیر لگ گئے تھے حالانکہ وہ ایک پورا سیفٹی ڈریس اور ہیلمٹ بھی پہنے ہوئے ہوتے تھے لیکن ! تیسری لہر میں چونکہ اُنہیں انجیکشن لگ چکے ہیں اِس لئے تیسری لہر کے انتہائی مہلک ہونے کے باوجود اسبار میڈیکل اسٹاف مخفوظ رہا ہے حالانکہ اسبار وہ سیفٹی ڈریس کی بجائے صرف عام ماسک استعمال کر رہے ہیں ۔۔۔ 

2- اگر ویکسین لگوانے سے اولاد پیدا کرنے کی صلاحیت سے محروم ہونے کے امکانات ہوتے تو اسکا سب سے زیادہ علم ڈاکٹرز کو ہوتا ۔۔۔ تو وہ پھر کیوں سب سے پہلے ویکسینیشن لگواتے ؟؟؟ یہ جو میٹرک فیل ، کالی کالی سی بِجو کی شکلوں والے پراپرگنڈہ کر رہے ہوتے ہیں ! انہیں بتائیں کہ اس تعلیم میں چپڑاسی کی نوکری بھی نہیں ملتی اور بات یوں کرتے ہیں کہ جیسے کیمسٹری میں PHD کر رکھی ہے ۔۔۔۔ 

ویکسین ضرور لگوائیں ، اس سے وبا کا سائیکل ٹوٹ جائیگا ۔۔۔ جب کسی قوم میں %70 امیونیٹی آ جاتی ہے تو اسے ہرڈ امیونٹی کہا جاتا ہے یعنی کہ پورے ریوڑ کی قوتِ مدافعت ! اس مقام پر وبا کا اثر ٹوٹ جاتا ہے کہ وائرس کی ایک انسان سے دوسرے انسان میں منتقلی کا سائیکل ٹوٹ جاتا ہے ۔۔۔

 

‏سعودی عرب والے تیل سستا ہونے سے پریشان ہیں. دبئی اور مغربی ممالک ٹورازم نہ ہونے کی وجہ سے پریشان , کسی ملک کو فلائیٹس نہ چلنے کا سے گھاٹا پڑ رہا ہے تو کسی کو برآمدات کا نقصان. 

ھم پاکستانی سکون سے ہیں, نہ کوئی ٹورازم,  نہ تیل نکلتا ہے, نہ فلائیٹس سے مشکل اور نہ برآمدات میں کمی کا خطرہ, 

ان چیزوں سے پہلے کب ھم منافع میں تھے, 


20 سالہ دہشت گردی اور ساری دنیا کی خفیہ  ایجنسیز مل کر ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکیں .

ھم ایسی مٹی کے بنے ہیں کہ اب بھی ہمارا کچھ نہیں بگڑے گا. 


رہی بات کرونا سے ڈرنے کی 90 % عوام یہ سوچتی ہے کہ. "" پائی جیڑی رات قبر وچ ہے او آ  ای جانی اے ""

کر لو جو کرنا ہے.

.


تحریر ۔عمالقہ حیدر 

Post a Comment

0 Comments