تصویریں بولتی ہیں۔۔۔۔
اور تاریخ کی تواتر میں جس جس جگہ کی منظر کشی ہو سکی ہے ان تصاویر کو آج بھی دیکھیں تو آپ کو وہ تصویریں بولتی نظر آئیں گی اگر نہیں یقین تو اس دور کی کوئی اخبار یا جریدہ نکال کر دیکھ لیں جس دور میں یہودیوں کی خاطر ہٹلر نے دنیا کو تنگ کر دیا اور ان کو فلسطین والوں نے پناہ دی اور ہٹلر نے کہا کہ چھوڑ اس وجہ سے رہا ہوں کہ یہ چند یہودی آنے والی تاریخ میں بتائیں گے کہ میں نے ان کو مارا کیوں تھا؟
ہٹلر کی بات اور لٹے ہوئے یہودیوں کی وہ تصویریں آج سمجھ آتی ہیں
اسی طرح یہ تصویر جو ایک میزائل کے حملے کے بعد ایک زخمی کو اٹھا کر لے جاتے ہوئے ایک رضا کار کے سگریٹ کے آخری 3 4 کش لیتے ہوئے مدد کے دوران کیمرے کی آنکھ نے لی ہے یہ بھی بول رہی
یہ تصویر بھی بتا رہی ہے کہ وہ لوگ جو اپنے ہاتھ کے سگریٹ کے آخری کش تک کو نہیں چھوڑتے اور نہ اپنے زخمی کی مدد کو چھوڑتے ہیں وہ مسجد اقصٰی کو کیسے چھوڑ دیں گے
یہ تصویر مزید واعظ کر رہی ہے کہ جیسے بھی حالات ہوں اور دنیا ایک طرف کیوں نہ مدِمقابل ہو اگر کوئی اپنا ہو تو اپنے نشے کیساتھ اس کا بھی خیال رکھنا ہے اور اس کو بھی مدد دینی ہے..
یہ تصویر دراصل تو یہ کہہ رہی ہے کہ اوپر سے میزائل گر رہا ہو، موت کا خطرہ منڈلا رہا ہے، اپنا زخمی ہو، تو اس کی مذمت نہیں کرتے اس کی مدد کرتے ہیں،
کیا یہ تصویر یہ نہیں کہہ رہی اور آپ یہ بات سننے سے قاصر ہیں کہ کرسی کا لاچ سگریٹ کی طرح برقرار رکھو
مخالف کا میزائیل بھی سہو
چور بھی پکڑو، ملک بھی بچاؤ مگر کشمیر کی بھی مدد جاری رکھو اور زخمی کشمیر کو بھی بچا لو
مگر نہیں ہمارے نزدیک کبھی بھی سگریٹ اہم نہیں رہا، جب ہمارے ہاتھ سے گھبرا کر سگریٹ گر جاتے ہیں تو تب ہم گھبرا کر کچھ بھی چھوڑ دیتے ہیں
یہ تصویر بتا رہی ہے کہ جو گھبرا کر سگریٹ کا کش تک نہیں چھوڑتے وہی لوگ ہیں جو گھبرا کر نہ اپنوں کی مدد چھوڑتے ہیں نہ مسجدِ اقصٰی کو چھوڑتے ہیں
تصویریں بولتی ہیں!
تصویریں قوموں کی اطوار، رسموں، خون اور تربیت تک پر بولتی ہیں.
تحریر۔
محسن رفیق
0 Comments