Header Ads Widget

Ticker

6/recent/ticker-posts

‏" وہ مجھے عزیز ہے "

Romantic Poetry


 ‏" وہ مجھے عزیز ہے " 


آپ محبت کو رشتوں کی تقسیم میں بانٹ نہیں سکتے. محبت کرنے والا دل،  ضرب تفریق کی پرواہ کیے بغیر بس جمع کی کوشش میں رہتا ہے.

فلسفوں اور کتابوں کی دنیا سے کہیں پرے،  رشتے محض تصور یا تخیل پہ بھی ترتیب پاتے ہیں.

میں جب تھک ہار کے بھی،  ہزار ہا مصروفیت کے باوجود ! اس کی یاد میں مسکرا دیتا ہوں تو پتا چلتا ہے کہ 

وہ مجھے عزیز ہے.

اپنے پہلے تصور کی مانند،  میں ان پرکشش آنکھوں کو دیکھتا رہ گیا تھا.

حسن کی تعریف کیا ہو سکتی ہے؟  زبان کس قدر الفاظ کا پیراہن اوڑھ سکتی ہے اور پیمانے کتنے احساس ماپ سکتے ہیں؟  

ہر وہ لمحہ جو چوبیس گھنٹوں کا ہوا،  اور ہر چوبیس گھنٹے جو منٹ میں گزرے ، دوری کے احساس سے لبریز اور نہ ہونے والی ملاقات سے کہیں پرے ....

اس سب کے باوجود! !! سارے احساسات و جذبات،  آئینے کی صورت دل میں سما کے،  آنکھ کو کئی منظر سونپتے ہیں 

اور مجھے لگتا ہے کہ

وہ مجھے آج بھی عزیز ہے.

شام کے ڈھلتے منظر میں،  صبح کے پہلے خیال میں،  میں جو نہ بھیجے جانے والے پیغام کے جواب کے انتظار میں ہر وقت سے گزر جاتا ہوں 

تب بھی مجھے لگتا ہے کہ وہ مجھے عزیز ہے.


اس سے بہت دور!  بہت فاصلے پہ!  محض کبھی نہ ملنے والی ایک  کال کی دوری پہ،اس کے نمبر کو تکتے سوچتا ہوں کہ 

وہ مجھے آج بھی اتنی ہی عزیز ہے.

       تحریر۔     محسن رفیق

Post a Comment

0 Comments