نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے پیر سے لاک ڈاؤن ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ جب کہ پبلک ٹرانسپورٹ کو کل سے بحال کر دی جائے گی۔
وفاقی وزیر اسد عمر، لیفٹیننٹ جنرل حمود الزمان کی زیرصدارت این سی او سی کا خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے بھی شرکت کی جبکہ صوبائی چیف سیکریٹریز ویڈیو لنک کےذریعے شریک ہوئےتھے۔۔۔
اجلاس میں عید تعطیلات کے دوران ایس او پیز کے نفاذ کا جائزہ لیا گیا۔ فورم نے تمام اسٹیک ہولڈرز کی کاوشوں اور ملک بھر میں عوام کی طرف سے تعاون کو سراہا۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تمام بین الصوبائی، انٹر سٹی اور انٹرا سٹی پبلک ٹرانسپورٹ کو پہلے دی گئی تاریخ 17 مئی کے بجائے 16 مئی 2021ء سے دوبارہ شروع کیا جائے گا، ریلوے 70 فیصد کے ساتھ اپنے آپریشن کو برقرار رکھے گا۔
اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ کہ 17 مئی سے تمام دفاتر، بازار اور دکانیں کھل جائیں گی جنہیں رات 8 بجے تک کاروبار کی اجازت ہوگی جبکہ دفاتر میں 50 فیصد عملے کے ساتھ عمومی اوقات کار دوبارہ شروع کیے جائیں گے۔
0 Comments