Header Ads Widget

Ticker

6/recent/ticker-posts

اداروں کے سوشل میڈیا ھینڈلرز کا رویہ...

 اداروں کے سوشل میڈیا ھینڈلرز کا رویہ

اداروں کے سوشل میڈیا ھینڈلرز کا رویہ


پاکستان کا کوئی بھی سرکاری ادارہ جیسے پولیس ، ایف آئی اے،  ریوینیو  سب  ادارے سوشل میڈیا پر موجود ھیں اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس رکھتے ھیں جن کا مقصد عوام میں متعلقہ ادارے کے متعلق آگاہی پھیلانا ، عوام  کے سوالات کے جواب دینا اور مسائل پر ایکشن لینا ھوتا ھے لیکن یہاں معاملہ بلکل الٹ ھے۔تمام اداروں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کا کام صرف متعلقہ ادارے کے سربراہ کی چاپلوسی ، متعلقہ وزیر کے کارناموں پر کوریج اور اپنے اکا دکا کام کی ترویج کرنا ہی رہ گیا ھے۔

اگر کسی شہری کو کسی بھی ادارے میں شکایت درج کروانی ھے تو کیا متعلقہ ادارے کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ھینڈلرز کا یہ فرض نہیں بنتا کہ شہری کو طریقہ کار سمجھائیں؟ 

اگر کوئی شہری کسی مسئلہ کو اجاگر کرتا ھے تو اس پر شکایت درج کر کے کاروائی کا آغاز کرنا چاہیے یا نہیں ؟ یا صرف ان اکاؤنٹس کا کام صرف چاپلوسی کرنا رہ گیا ھے ؟ اگر حکومت وقت صحیح معنوں میں عوام کی خدمت کرنا چاہتی ھے تو ہر ادارے کو باور کروایا جاے کہ عوام کی خدمت کو اپنا نصب العین بنائیں۔کوئی بھی پاکستانی شہری کسی بھی ذریعے سے متعلقہ ادارے کو اپروچ کرتا ھے تو اس کی شکایت سنی جاے نہ کہ اگنور کیا جاے۔اگر آپ میری اس تحریر سے اتفاق کرتے ھیں تو اس کو شئیر کریں تا کہ اربابِ اختیار تک میری یہ بات پہنچ سکے۔


والسلام

تحریر: اخلاق ندیم

Post a Comment

0 Comments