بسم ﷲ الرحمن الرحیم
ﷲ نے ﷲ سے مانگنے کا طریقہ بھی بتایا ۔
ﷲ رب العزت اپنے بندوں سے کتنا پیار کرتا ہے اس کی مثال یہ ہے کہ ایک ماں اپنے بچوں سے جتنا پیار کرتا ہے اس سے بھی بڑھ کر ﷲ اپنے بندوں سے پیار کرتا ہے ۔
یہاں ایک بات مشہور ہے کہ ﷲ اپنے بندوں سے ستر ماؤں سے بھی زیادہ محبت کرتا ہے ۔
یہ ایک کہاوت ہے ، ستر کا عدد حدیث کے کسی کتاب میں نہیں ہے ۔
البتہ ایک حدیث رسول ہے جسے حضرت عمر رضی ﷲ عنہ نے روایت کیا کہ حضور کریم صلی ﷲ علیہ وسلم کے پاس کچھ قیدی آئے ان قیدیوں میں ایک عورت بھی تھی اور اس عورت کا پستان دودھ سے بھرا ہوا تھا وہ عورت ایک دوسرے طرف دوڑ رہی تھی انہی قیدیوں میں ایک بچہ بھی تھا اور اس عورت نے جھٹ سے اس بچے کو پکڑ کر اپنے پستان سے لگالیا اور دودھ پلانے لگی ، یہ دیکھ کر موجود صحابہ کرام رضوان ﷲ علیھم اجمعین سے فرمانے لگے کیا یہ عورت اپنے بچے کو آگ میں ڈال سکتی ہے ؟ اصحاب میں سے کہا گیا یا رسول ﷲ یہ عورت اپنے بچے کو چاہے بھی تو آگ میں نہیں ڈال سکتی تو حضور رحمت صلی ﷲ علیہ وسلم نے فرمایا ﷲ تعالیٰ اپنے بندوں کو اس سے بھی زیادہ رحم کرتا ہے جتنا کہ یہ عورت اپنے بچے پر رحم کرسکتی ہے ۔
صحیح مسلم: حدیث نمبر:6978 )
اس روایت سے معلوم ہوتا ہے کہ ﷲ کا اپنے بندوں سے رحم دلی ایک ماں کا اپنے بچے سے بہت زیادہ ہے مگر عدد مخصوص نہیں اور عدد مخصوص کرنا صحیح نہیں ۔
ﷲ سبحانہ وتعالیٰ نے اپنے بندوں کو کیا مانگنا ہے یہ کتنے خوبصورت انداز میں بتلادیا کہ
ربنا اٰتنا فی الدنیا حسنة وفی الآخرة حسنة وقنا عذاب النار ° سورة البقرہ پارہ 2
اس آیت یا دعا کو ﷲ نے دو حصوں میں تقسیم کردیا
پہلا حصہ : دنیا
دوسرا حصہ : آخرت
پہلے حصے میں ﷲ نے اپنے بندوں کو سکھایا کہ ﷲ سے مانگو
اے ﷲ ہمیں دنیا میں بھی بھلائی فرما
دنیا کی بھلائی کیا ہے ؟
یعنی ہماری زندگی خوبصورت کردے ، ہماری معشیت ٹھیک کردے ، ہمارا روز مرہ زندگی میں آئے تکلیف دور فرمادے یا آنے والی دنوں میں بہترین سازو سامان کے ساتھ خوش و خرم زندگی عطاء فرما ، ہمارا روزگار بہتر کردے ، ہماری فیملی کو خوش و خرم کردے ،
حضرت انس رضی ﷲ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی ﷲ علیہ وسلم بکثرت یہ دعا کیا کرتے تھے کیوں کہ اس میں دنیا و آخرت کے تمام نعمت جامع ہے آپ صلی ٰ علیہ وسلم دنیا و آخرت کی نعمت مانگا کرتے تھے اس دعا میں " حسنہ " سے مراد نعمت ہے ۔
اس دعا کا دوسرا حصہ یا ﷲ ہمیں آخرت میں بھی آخرت کی نعمتیں عطاء فرما اور دوززخ سے نجات عطاء فرما ۔
اس طرح کی تمام نعمتوں کے مالک ہی اپنے پیار کرنے والوں اور بے انتھا رحم کرنے والوں سکھادیتے ہیں تم مجھ سے یہ مانگو اور میں دینے کے لئے تیار ہوں ۔
ﷲ ہاک ہمیں توفیق دے کہ ہم ﷲ ہی سے مانگیں جو سب سے زیادہ اپنے بندوں سے محبت و رحم کرنے والا ہے ۔
اللھم امین
فقط والسلام محتاج دعا
تحریر
مروہ صدیقی
1 Comments
بہت زبردست تحریر لکھی ہے جزاک اللہ
ReplyDelete