Header Ads Widget

Ticker

6/recent/ticker-posts

ولا تفرقوا پہ ایمان ۔۔۔یا فرقہ واریت۔۔۔؟؟؟

تحریر محمد محسن
Mosn_170@

 ‏ولا تفرقوا پہ ایمان۔

تمام مسالک کے علماء صرف ایک کام کریں۔۔۔صرف رسومات، مباحات کو ترک کردیں تو اصل اسلام آپ کے سامنے ہو گا۔۔۔اصل میں کچھ مسالک کے لوگ فرائض اور سنن و واجبات سے تو منہ پھیرے ہوئے غفلت میں پڑے ہوئے ہیں اور رسومات و مباحات سے نجاتِ اخروی کے امیدوار ہیں۔۔۔ نعوذباللہ۔۔۔آپ آنکھوں سے مسلکی عینک اتار کر دیکھیں تو سب واضح ہو جائے گا۔۔ رسومات و مباحات کے اعلان پہ جب کسی صاحبِ حیثیت کا منادی پکارتا ہے تو لوگ دوڑے ہوئے آتے ہیں۔۔۔

کیوں؟؟؟

جی ہاں۔۔۔بخشش و مغفرت کا شارٹ کٹ۔۔!! جو ٹھیکیدارانِ دین بنائے بیٹھے ہیں۔۔

دوسری طرف جب اللہ سبحانہ وتعالیٰ و رسول اللہ علیہ و آلہ افضل الصلاۃ والسلام کا منادی فرائض کے لیے بلاتا ہے تو عبادت گاہیں چیک کرلیں۔۔مایوسی اور افسوس کے سوا کچھ حاصل نہ ہو گا۔رسومات سے روکنے والا منکر اور ان سے فرائض کی طرح چمٹنے والا عاشقِ صادق۔۔۔اسوۂ حسنہ کی بات کرو تو کہیں گے بھئی یہ بدعاتِ حسنہ ہیں، کہاں منع ہے؟؟؟بھائی منع تو جنازے اور عیدین کی نمازوں کی اذان بھی نہیں۔۔۔تو کیوں نہیں دیتے۔۔!!

آپ یہ بھی پڑھ سکتے ہیں۔۔

خدا کے بندوں پہ آسان دین مباحات و رسومات  کی آڑ میں تنگ کرنا کونسا عشق ہے؟آپ ہر مسلک کی خاص رسومات کی نفی کر دیں یا انکو ترک کر دیں یقین کریں دینِ اسلام پر سے مسالک کی گرفت ٹوٹ جائے گی۔۔۔

یہ جو بستی بستی ربِ ذوالجلال کے فرمان ۔۔ولا تفرقوا۔۔ کی توہین ہو رہی ہے۔۔بلکہ اس حکم کا عملی طور پر انکار اور کفر ہو رہا ہے۔۔۔یہ رک جائے گا۔۔۔ایک بار قرآن وسنت اور آئمہ و بزرگانِ دین کی عملی زندگیاں دیکھیں۔۔۔اپنے اردگرد پھیلی رسومات کو دیکھیں جن کی آڑ میں بدکردار اور ہر طرح کے فاسق لوگ خود کو ماہانہ یا سالانہ پکے عاشق ثابت کرتے ہیں۔۔۔۔یقین کریں ان رسومات کو ترک کرنے سے غازہ اترتا جائے گا اصل چہرے نمودار ہوتے جائیں گے۔۔۔

آؤ ذرا رسومات کو ترک کر کے فرائص و سنن کی طرف لوٹ جائیں ۔۔

یقین کریں تفرقہ بازی کا اصل مقصد سوائے رائج الوقت رسومات و مباحات کی آڑ میں خوردو نوش اور پیٹ پوجا کے سوا کچھ نہیں بلکہ معاذاللہ انکی آڑ میں فرموداتِ خدائے کریم اور احکامِ رسالت کے بجائے انہی رسومات پہ عمل ہی جنتی ہونے کا جو سرٹیفیکیٹ آپ کے رہنمائے مسالک آپ کو دئیے ہوئے ہیں ۔۔روزِ قیامت آپ کیخلاف گواہیاں دیں گے۔۔اور گواہی دیں گے کہ یہ لوگ خود عقل نہ رکھتے تھے جو  اب ہمارے پیچھے بھاگ رہے ہیں۔۔۔اور یہ لوگ آپ کے کسی کام نہ آئیں گے۔۔۔اللہ کریم معاف فرمائیں ۔۔ولا تفرقوا۔۔ کی توہین ہی نہ ہمیں لے ڈوبے۔۔اور یہ کوئی چھوٹا فتنہ نہیں ہے۔۔

مسلکی رائج کردہ رسومات ہی تفرقہ کی جڑ ہیں۔۔اور اگر یہ اتحادِ امت میں رکاوٹ ہیں تو پھر آپ کا فرض ہے انکو ترک کر دیں کہ یہ فرض ہیں نہ سنت، واجب ہیں نہ مستحب۔

لیکن اتحادِ امت فرضِ عین ہے۔۔۔

یہ جو سکیورٹی کے مسائل ہیں۔۔۔یہ جو مسلح جتھے ہیں۔۔۔ انکی بنیادیں تلاش کر کے دیکھ لیں۔۔۔یہ بنیادیں فرائض و سنن پہ عمل کی نہیں بلکہ مسلکی رسومات و عبادات ہی انکی جڑیں ہیں۔۔۔۔ 

ابھی وقت ہے فیصلہ آپ کے ہاتھوں میں ہے۔۔۔


مسلک بازی/تفرقہ بازی یا اتحادِ امت۔۔ ؟؟


ولا تفرقوا پہ ایمان ۔۔۔یا فرقہ واریت۔۔۔؟؟؟

صراطِ مستقیم یا  مسلکی افیم۔۔۔؟؟؟

محمد محسن

Post a Comment

0 Comments