پاکستان کا سب سے بڑا مسلہ کیا ہے یہ سوال تقریبا ہر پاکستانی کہ ذہن میں آتا ہے اور ہم سب یہ بھی جانتے ہیں کہ پاکستان آج بہت سارے مسائل سے دوچار ہے جیسا کہ معیشت لا ان آرڈر کی بگڑتی ہوئی صورتخال کرپشن رشوت خوری اور بہت سارے مسائل جن سے ہر پاکستانی گزر رہا ہے۔
لیکن پاکستان کا ایک مسلہ جو مستقبل میں بہت سارے مسائل کا سبب بن سکتا ہے آج کل پورے پاکستان میں لینڈ مافیا کا راج ہے پورے پاکستان میں ہر جگہ زرخیز زمینوں کو خرید کر وہاں سے درختوں کو کاٹ کر سوسائیٹیاں بنائی جا رہی ہیں جن کی کوئی ضرورت نہیں ہے اور یہ کئی سالوں تک خالی بھی پڑی رہتی ہیں۔
جیسا کہ ہم سب جانتے ہیں پاکستان کا زرعی ملک ہے پاکستان کی معیشت کا پہیہ زراعت کا مرہون منت ہے لیکن بدقسمتی سے ہم ایک زرعی ملک ہونے کہ باوجود اپنی زرعی ضروریات پوری نہیں کر سکتے آٹا چینی درآمد کرنا پڑتا ہے اور دوسرے ملکوں کہ مقابلے میں اجناس کی قیمتیں بھی بہت زیادہ ہیں اگر خکومت اور متعلقہ اداروں نے اس طرف توجہ نہ دی اور کوئی قانون سازی نہ کی تو بہت جلد ہماری زرعی رقبہ کم سے کم ہوتا جائے گا ان زرخیز زمینوں پر سوسائیٹیاں بنا دی جائیں گی زرخیز زمینوں کہ ساتھ ساتھ ہم پودوں سے بھی محروم ہوتے جائیں گے۔۔۔
خکومت اور متعلقہ اداروں کو چاہیے کہ اس مسلہ کو سنجیدہ لیں اور اس کہ اس طرف توجہ دیں ایسے قانون بنائے جائیں گے جس سے ہماری زرعی زمینیں اور جنگلات مخفوظ رہیں۔
0 Comments