بلوچستان: میگا کرپشن کیس میں سابق سیکرٹری خزانہ مشتاق رئیسانی کو 10 سال قید اور تمام جائیداد ضبط کرنے کا حکم سنا دیا گیا ہے، یاد رہے کہ 7 مئی 2016 کو اسی مشتاق رئیسانی کے گھر سے نیب نے 730 ملین روپے برآمد کیے تھے. جس کی ویڈیو موجود ہے. میرے پیارے بلوچو یہ پیسہ آپکا تھا جس میں آپ لوگوں کے سکول، کالجز، ہسپتال، یونیورسٹیز، سڑکیں، پانی کے منصوبے بننے تھے.
بلوچستان کو پنجاب نے نہیں خود بلوچستان کے سرداروں اور سیاستدانوں نے لوٹا ہے، یہ تو صرف ایک فرد تھا جس کے گھر سے 730 ملین روپے برآمد ہوئے اس سے کہیں بڑے بڑے نام چھپے ہیں جن کی دولت کا ریکارڈ ہی نہیں. یہی سردار یہی کرتا دھرتا اربوں روپے اپنی تجوریوں میں بھر کے معصوم بلوچوں کو پہاڑوں میں بھیج دیتے ہیں کہ تمھارا حق پنجاب اور وفاق کھا رہا ہے اب لڑو ان سے. جبکہ حقیقت میں بلوچستان کا ہر سردار چاہے وہ خود کو کتنا ہی بلوچوں اور بلوچستان کا خیرخواہ کہتا ہو اس نے بلوچستان کو لوٹ کر اپنی تجوریاں بھری ہیں.
0 Comments