Header Ads Widget

Ticker

6/recent/ticker-posts

وٹس ایپ کو ہیک ہونے سے کیے بچا سکتے ہیں؟

 

How to save whatsapp from hacking.
فائل فوٹو


دنیا بھر میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والی ایپ واٹس ایپ کے صارفین روزانہ کئی گھنٹے اس ایپ کا استعمال کرتے ہیں۔تاہم اس کے باوجود واٹس ایپ سمیت سوشل میڈیا کی کئی ایپس ایسی ہیں جو کہ صارفین کے لیے 100 فیصد محفوظ نہیں ہیں لہٰذا ہم نے سوچا کیوں نہ آج بات کچھ ایسی تجاویز پر کی جائے جس کے ذریعے جانا جاسکے کہ ایک واٹس ایپ صارف اپنا اکاؤنٹ ہیک ہونے یا دیگر تصاویر اور ویڈیوز کو لیک ہونے سے کیسے بچا سکتا ہے تو آئیے جانتے ہیں وہ تجاویز کون سی ہیں۔

پروفائل پکچر


اپنے وٹس ایپ اکاونٹ پر پروفائل پکچر لگانے سے پہلے وٹس ایپ کی پرائیویسی سیٹنگ میں جا کر صرف مائی کنٹیکٹ کا آپشن سلیکٹ کریں جس سے آپ کی پروفائل پکچر صرف لوگوں کہ پاس ظاہر ہوگی جو آپ کی کنٹیکٹ لسٹ میں ہیں۔

 

لاسٹ سین۔


واٹس ایپ کا سب سے اہم فنکشن لاسٹ سین ہے جو بتاتا ہے کہ صارف نے آخری مرتبہ واٹس ایپ کب استعمال کیا تھا لہٰذا ہیکرز سے محفوظ رہنے کے لیے سیٹنگ میں موجود پرائیویسی آپشن میں جا کر مائی کنٹیکٹ یا نو باڈی سلیکٹ کریں۔اگر آپ نو باڈی سلیکٹ کریں گے تو کوئی یہ نہیں جان سکے گا کہ آپ نے اپنا وٹس ایپ آخری دفعہ کب استعمال کیا ۔اور اگر مائی کنٹیکٹ کریں گے تو صرف آپ کہ مخفوظ کنٹیکٹ ہی یہ دیکھ سکیں گے ۔اس آپشن کے حوالے سے جو چیز خاص اہم ہے وہ یہ کہ اگر آپ لاسٹ سین ظاہر نہیں کرتے تو آپ دوسروں کا لاسٹ سین بھی نہیں دیکھ پائیں گے۔اس کہ علاوہ اپ اپنی پروفائل فوٹو کہ لیے بھی مائی کنٹیکٹ کا آپشن منتخب کر سکتے ہیں۔

واٹس ایپ پر آپ کو کتنی تفصیلات ظاہر کرنی چاہئیں اور کتنی نہیں؟

یہ جان لیں کہ آپ کا واٹس ایپ اکاؤنٹ آپ کی سوشل میڈیا پروفائل نہیں ہے جہاں آپ کو خود سے متعلق تمام تفصیلات مثلاً عمر، عہدہ ،شناختی کارڈ نمبر جیسی تمام تفصیلات شیئر کرنے کی ضرورت ہے۔

اگر آپ کا واٹس ایپ اکاؤنٹ بزنس یا کمپنی اکاؤنٹ ہے تو آپ اس سیکشن کو پبلک کرسکتے ہیں لیکن اس صورت میں بھی صرف ضروری معلومات شیئر کریں۔


گروپس کے لیے پرائیویسی سیٹنگ

پرائیویسی سیٹنگ واٹس ایپ کا ایک اہم فنکشن ہے اور جب بھی آپ اپنے ایڈریس بک میں کسی کانٹیکٹ کا اضافہ کریں تو پرائیویسی سیٹنگ کو اپ ڈیٹ کرنا ضروری ہے۔ اس کا بہترین طریقہ select allآپشن کو منتخب کرنے کے بجائے my contacts کا انتخاب ہے تاہم ہر نئے کانٹیکٹ کو ایڈ کرتے وقت اس انتخاب کو دہرانا ہوگا۔

اس کا فائدہ یہ ہوگا کہ کوئی بھی شخص آپ کی اجازت کے بنا آپ کو واٹس ایپ کے کسی بھی گروپ میں ایڈ نہیں کرسکے گا, اگر کوئی شخص ایسا چاہے گا تو ایڈ کیے جانے سے قبل واٹس ایپ آپ سے اجازت طلب کرے گا۔

اسٹیٹس کیلیے پرائیویسی سیٹنگ۔۔۔

اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کا واٹس ایپ اسٹیٹس آپ کے کانٹیکٹس میں شامل تمام لوگوں کے بجائے صرف مخصوص افراد ہی دیکھیں تو واٹس ایپ کے تمام صارفین کے لیے یہ بھی بآسانی ممکن ہے۔اس کے لیے آپ اسٹیٹس پرائیویسی سیٹنگ میں جاکر my contact کے بجائے my contact except کا انتخاب کرکے ان لوگوں سے اپنا اسٹیٹس چھپا سکتے ہیں جن پر آپ اپنا واٹس ایپ اسٹیٹس ظاہر نہیں کرنا چاہتے۔





Post a Comment

0 Comments