اس دن کے منانے کا مقصد ان تمام بلڈ ڈونرز کا شکریہ ادا کرنا ھے جو رضاکارانہ طور پر اپنا بلڈ ڈونیٹ کرتے ھیں۔بلڈ تھیلیسیمیا کے مریضوں کے لیے زندگی کی حیثیت رکھتا ھے کیونکہ ان کی زندگی ریگولر بلڈ ٹرانسفیوژن کی محتاج ھوتی ھے تھیلیسیمیا کے مریضوں کے علاؤہ سرجری کے دوران بھی بیشتر خون کی ضرورت ھوتی ھے۔اکثر اوقات بلڈ دستیاب نہ ھونے کی وجہ سے قیمتی جانیں ضائع ھو جاتی ھیں۔
پاکستان میں بلڈ ڈونرز کی تعداد بہت محدود ھے
پاکستان میں صرف 1٪ کے قریب لوگ بلڈ ڈونیٹ کرتے ھیں جبکہ بلڈ کی ضرورت اس سے کہیں زیادہ رھتی ھے۔تھیلیسیمیا کے مریض ھمیشہ بے یقینی کا شکار ھوتے ھیں کہ پتہ نہیں ھمیں بلڈ ملے گا یا نہیں؟ اور یہ لمحہ سب سے تکلیف دہ ھوتا ھے تھیلیسیمیا کے مریضوں اور ان کی فیملی کے لیے۔
ورلڈ بلڈ ڈونر ڈے کے موقع پر ھمیں اپنے سے جڑے لوگوں کو قائل کرنا ھو گا کہ بلڈ ڈونیٹ کریں تا کہ قیمتی انسانی زندگیاں بچائی جا سکیں۔
فیس بک نے ایک فیچر متعارف کروایا ھے
Facebook blood donation feature
ھم اس فیچر پر سائن اپ کر کے بلڈ ڈونر کے طور پر رجسٹر ھو سکتے ھیں۔
اس فیچر کا فایدہ یہ ھے کہ جب بھی کسی قریبی بلڈ بینک ، ھاسپٹل یا فاؤنڈیشن کو بلڈ کی ضرورت ھو گی تو ھمیں اسی وقت فیس بک پر ایک نوٹیفکیشن آ جاے گا کہ آپ کے قریب اس بلڈ بینک کو بلڈ کی اشد ضرورت ھے۔
اس لنک پر جا کر بلڈ ڈونر کے طور پر رجسٹر ھوں اور انسانیت کے کام آئیں۔
0 Comments