یہ واقع میری نظر سے کافی عرصہ قبل گزرا کہ دورِ امام علی علیہ السلام تھا اور ایک شخص چوری کے الزام میں پکڑکر لایا گیا اس شخص نے امام عالی مقام سے کہا کہ میں چور نہیں سرکار نے اس کے ہاتھ کاٹنے کا حکم دے دیا اس نے امام کی تعریف کی اور چاپلوسی سے کام لیا سرکار کا فیصلہ نہ بدلا اس نے واسطے دئیے فیصلہ وہی رہا اس نے کہا یا علی یہ میری پہلی چوری ہے سرکار نے جھوٹ کی بھی حد جاری کر دی جب وہ شخص سمجھ گیا کہ معافی کی کوئی صورت نہیں تو اس نے سخت غصے میں مولا کو دیکھا اور رخ آسمان کی طرف کر کے کہااے اللہ تجھ میں اور علی میں کتنا فرق ہے میں نے 99 چوریاں کیں تجھ سے معافی مانگی تو نے معاف کر دیا میری ایک چوری پکڑی گئی علی سے معافی مانگی تو نہیں بخشا گیا سرکار نے یہ سن کر بلند آواز میں کہا۔۔
اے شخص تو نے جب یہ کہا کہ میں نے پہلی چوری کی تو مجھ علی کو حیرت ہوئی کہ کیسے ممکن ہے کہ ایک شخص اللہ کی حدود کو پہلی بار پامال کرے اور خدا اس کو بے نقاب کر دےیقینا تم اس سے پہلے 99 چوریاں کر چکے ہو اس لیے میں نے تم پر چوری کیساتھ جھوٹ کی بھی حد جاری کر دی اور تو نے اب دونوں گناہوں کا اعتراف بھی کر لیامجھے دکھ ایک مولانا کا لوطی فعل کا مرتکب ہونے پر نہیں۔مجھے دکھ بے حیائی کی ترویج پر ہےباخدا وہ ویڈیو جس پر میری نظر باخدا اتنا وقت ہی پڑی جتنا وقت فطری ہے کی پر زور مذمت کرتا ہوں اور بطور پیروکارِ امام صادق علیہ السلام بدکار کی بدکاری اور بدکاری کی تشہیر کرنے والے دونوں گروہوں پر تبرہ کرتا ہوں مجھے ڈر ہے کہ یہ عیب کی تشہیر کہیں اس ستارالعیوب کو ناگوار نہ گزرے اور جیسے اس نے مولانا کو پچھلی عمر میں بے نقاب کر دیا کہیں ان کے عیب کی تشہیر کا حصہ بن کر ہم اپنے نمبر میں ایک اور گناہ کا اضافہ کر کے 99 برائیوں پر نہ پہنچ جائیں
اور اگلا تذلیل کا نمبر ہمارا نہ ہواے اللہ میں تجھ سے اپنے گناہوں کی پردہ پوشی اور بخشش کا سوالی ہوں اور کم سے کم مجھ کو اس گروہ میں شامل نہ کر جو بدکار ہو یا بدکاری کی تشہیر کا مرتکب ہو کیونکہ میں خود انتہائی گنہگار ہوں اور اپنے عیوب پر پردہ پوشی کا طلبگار ہوں، جبکہ میں خود کو فیس بک کے استعمال پر بھی بروزِ قیامت جواب دہ سمجھتا ہوں.
اے اللہ مجھ کو نفس پرستی اور تماش بینی سے بچا اور صراطِ علی ابنِ ابی طالب پر چلا جو مجھ تک علی علیہ السلام کے بیٹے جعفر علیہ السلام سے پہنچی ہے جس میں بدکاری اور اس کی تشہیر دونوں فعلِ حرام ہیں.
0 Comments