واٹس ایپ سے ڈیلیٹ کیے گئے میسجز کیسے پڑھ سکتے ہیں؟
پیغام رسانی کیلئے استعمال کی جانے والی مشہور ایپلی کیشن واٹس ایپ ہر تھوڑے عرصے بعد صارفین کی سہولت کے لیے کوئی نا کوئی نیا فیچر متعارف کرواتا رہتا ہے،سال 2017 میں وٹس ایپ نے اپنے صارفین کیلئے 'ڈیلیٹ ایوری ون' جیسا آپشن متعارف کروایا تھا جس کے بعد کسی کو بھی غلطی سے بھیجا گیا میسج اس کے دیکھنے سے قبل 7 منٹ کے اندر ڈیلیٹ کیا جاسکتا ہے۔لیکن اکثر افراد
پریشانی کی کیفیت میں مبتلا رہتے ہیں کہ ان کے دوست یا رشتے دار نے ایسا کون سا پیغام بھیجا جو انہیں فوری طور پر ڈیلیٹ کرنا پڑا۔آج ہم آپ کو وہ ڈیلیٹ کیا گیا میسج پڑھنے کا طریقہ بتانے والے ہیں، یاد رہے کہ کمپنی کی جانب سے ایسا کوئی آفیشل طریقہ یا فیچر متعارف نہیں کروایا گیا جس کے ذریعے آپ اسے پڑھ سکیں لیکن ہمارے بتائے جانے والے طریقے کو آزما کر آپ ضرور اس پیغام کو پڑھنے کے اہل ہوں گے۔
وٹس ایپ کہ ڈیلیٹ کیے گئے میسجز کیسے پڑھے جاتے ہیں؟
اگر آپ بھی کسی کہ ڈیلیٹ کیے گئے میسجز پڑھنا چاہتے ہیں تو گوگل پلے اسٹور سے 'نوٹی سیو' نامی ایپلی کیشن ڈاؤن لوڈ کرلیں،
نوٹی سیو ایپ انسٹال کہ لیے یہاں کلک کریں۔
اس کے بعد ایپ کھولیں اور نوٹی فکیشن سمیت تمام آپشنز کو ان کردیں۔آپشن ان کرنے کے بعد ایپ خود ہی موصول ہونے والے تمام نوٹیفکیشن کو ٹریک کر کہ سیو کر لے گی۔اس طرح اگر آپ کا کوئی دوست میسج بھیج کر ڈیلیٹ کرتا ہے تو آپ نوٹی سیو ایپ میں جاکر وہ میسج پڑھ سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں۔
وٹس ایپ کی نئی پرائیویسی پالیسی کو قبول نہ کرنے والوں کہ ساتھ کیا ہوگا؟
نوٹی سیو ایپ کھولنے کے بعد وہ میسج خود ہی سامنے آجائے گا جب کہ یہ بھی مینشن ہوگا کہ پیغام ڈیلیٹ کردیا گیا ہے۔
تحریر۔
ذہرہ آغا
0 Comments