آئی ایس آئی سیکرٹریٹ اسلام آباد میں وزیر اعظم عمران خان کی زیرصدارت حال ہی میں قائم کردہ این آئی سی سی "قومی انٹیلیجنس کوارڈینیشن کمیٹی" کا خصوصی اجلاس ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حامد نے وزیر اعظم اور وفاقی وزراء کا استقبال کیا۔
وزیر داخلہ شیخ رشید احمد ، وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری ، انٹلیجنس ایجنسیوں، انٹلیجنس بیورو اور وفاقی تحقیقاتی ایجنسی کے سربراہان نے اجلاس میں شرکت کی۔انٹیلیجنس تعاون میں اضافے پر تبادلہ خیال کے بعد ایک جامع بریفنگ کا انعقاد کیا گیا۔ وزیر اعظم نے جاری کوششوں کو سراہا اور قومی انٹلیجنس کوآرڈینیشن کمیٹی کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔
0 Comments