جسم مین وٹامن سی کی کمی کی علامات کیا ہیں؟
ہمارے جسم میں اگر وٹامن سی کی کمی پیدا ہو جائے تو جسم میں کچھ علامات سامنے آ جاتی ہیں جو کہ مندرجہ زیل ہیں۔
وٹامن سی کی کمی سے کم عمر میں ہی چہرے پر جھریاں پیدا ہو جاتی ہیں جو آپکو جوانی میں ہی بوڑھا دکھاتی ہیں۔
وٹامن سی کمی سے بالوں کی نشونما متاثر ہوتی ہے۔
جس سے بال کمزور ہو جاتے ہیں اور ٹوٹنے لگ جاتے ہیں۔
دانتوں کہ ارد گرد ایک جھلی ہوتی ہے جو دانتوں کو مضبوط رکھنے کا کام کرتی ہے اس جھلی کو وٹامن سی کی ضرورت ہوتی ہے۔اگر اس جھلی کو برابر مقدار میں وٹامن سی نہ ملے تو دانت ٹوٹنے لگ جاتے ہیں۔
اگر جسم میں وٹامن سی کی کمی ہو جائے تو مسوڑھوں سے خون نکلنا شروع ہو جاتا ہے۔وٹامن سی زخم بھرنے میں مدد کرتا ہے اور اس کی کمی سے زخم جلدی نہیں بھرتے اور مسوڑھوں سے خون نکتا رہتا ہے۔اس کہ علاوہ اس میں موجود اینٹی آکسیڈنٹ مسوڑھو کو سوجن سے بچاتے ہیں۔
زخم بھرنے کہ عمل میں ہمارے جسم کو وٹامن سی کی ضرورت ہوتی ہے۔وٹامن سی کولیجن پیدا کرتا ہے جو زخم کہ اوپر بننے والے ٹشوز کو مطبوط کرتا ہے۔
جوڑوں کی ہڈیوں کا زیادہ خصہ کولیجن سے مل کر بنا ہوتا ہے اس لیے وٹامن سی کی کمی جوڑوں کہ درد کا باعث بنتی ہے۔
ہر وقت تھکاوٹ مخسوس کرنا۔
ہر وقت تھکاوٹ مسخسوس ہونا چڑ چڑا پن رہنا وٹامن سی کی کمی کی علامت کو ظاہر کرتا ہےکیونکہ وٹامن سی جسم کی توانائی اور مزاج کو خوشگوار بنانے میں مدد کرتا ہے۔
ناخنوں کا ٹوٹنا بھی وٹامن سی کی کمی کی علامت ہے وٹامن سی جسم سے آئرن جزب کرنے کا کام کرتے ہیں جس سے ناخن کمزار ہو جاےے ہیں۔
وٹامن سی سبزیوں سے حاصل ہونے والے آئرن کو آسانی سے جذب ہونے میں مدد دیتا
ہے اور اس کے بغیر وہ جذب نہیں ہوپاتا، اس لیے وٹامن سی کی کمی خون کی کمی
کا باعث بھی بن سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں👇
اکثر بیمار رہنا بھی وٹامن سی کی کمی کی علامت ہے وٹام سی خون کہ سفید خلیوں کی پیداوار میں مدد کرتا ہےجو کہ بیکٹیریا اور جراثیموں کہ خلاف مزاخمت پیدا کرتے ہیں۔وٹامن سی جسم کہ اندر دفاعی خلیوں کو بھی تخفظ فراہم کرتا ہے تاکہ موسمی بیماریوں سے مقابلہ کر سکیں۔اگر آپکو اکثر فلو رہتا ہے تو یہ وٹامن سی کی کمی کی علامت ہے جسے اپ وٹامن سی کا زیادہ استعمال کر کہ ختم کر سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں۔وٹامن اے ہمارے لیے کتنا ضروری ہے؟
یہ بھی پڑھیں۔وٹامن بی کمپلیکس کتنا ضروری ہے؟
0 Comments